Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیٹی باپ کا مقدمہ نہیں لڑیگی تو کون لڑیگا، یہ مصر اور نواز شریف مرسی نہیں، مریم نواز

بیٹی باپ کا مقدمہ نہیں لڑیگی تو کون لڑیگا، یہ مصر اور نواز شریف مرسی نہیں، مریم نواز
June 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے  اپنے والد کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی باپ کا مقدمہ نہیں لڑے گی تو کون لڑیگا ، پاکستان مصر ہے نہ نواز شریف کو مرسی بننے دیں گے ۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تین مرتبہ ہارٹ اٹیک آچکا ہے ، ان کے دل میں سات اسٹنٹس ہیں ۔ تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں ہوا، جس سے مجھے اور میاں صاحب کو لاعلم رکھا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی جان کو خطرہ ہے پھر بھی ضمانت نہیں دی گئی،میاں صاحب کو کچھ ہواتو اس کی ذمہ داری سب پر عائد ہوگی، انصاف کی امید میں عدل کا دروازہ باربار کھٹکھٹا رہے ہیں۔ مریم نواز شریف نے حکومت کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ  مینڈیٹ چرا کر آنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہئےجس کے لئے  کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ،ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوسہارادینے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہوں گے  ، اپوزیشن کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائے   انکوائری کمیشن کو جے آئی ٹی قراردے دیا۔