نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ ، خون کے نمونے لئے گئے ‏


نواز شریف
۳۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کاشریف میڈیکل کمپلیکس میں  میں ڈھائی گھنٹےطبی معائنہ کیا گیا،دل اورگردوں کے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے،ڈینٹل اسپتال میں بھی چیک اپ کیاگیا۔

نوازشریف، شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنے کے لئےپھرپہنچے ، اُن کی آمد کے موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس کو جانے والے ٹریفک کی روانی  متاثرہوئی۔

ذاتی معالج بھی نوازشریف کے ہمراہ ساتھ تھے، اُن کا اسپتال میں ڈھائی گھنٹے معائنہ کیاگیا جہاں دل اورگردوں کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے۔

دانتوں کے درد کے باعث نواز شریف کاڈینٹل اسپتال میں بھی چیک اپ کیاگیا۔دوران علاج  کسی بھی کارکن کو اسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔

نواز شریف کا دو روز قبل بھی چیک اپ کیا گیا تھا۔

نواز شریف کو چھ ہفتے کیلئے طبی بنیادوں پر ضمانت پرکوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ، عدالت کی جانب سے  انہیں 10سال کیلئے نا اہل بھی قرار دیا گیا ہے ۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے  7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 1.5ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں با عزت بری کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں  نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا ، ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ۔

نواز شریف نے عدالت سے اڈیالہ کی بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی  درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز