Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف نے تین بھارتیوں سے ملاقات نہیں کی ، محمد زبیر

نواز شریف نے تین بھارتیوں سے ملاقات نہیں کی ، محمد زبیر
October 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف نے تین بھارتیوں سے ملاقات نہیں  کی ، 22 کروڑ عوام ساتھ ہیں بھارتیوں سے ملنے کی ضرورت نہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جدو جہد کا آغاز ہو چکا ہے ، حکومت جلد گرے گی ، اپوزیشن کی آپ پارٹیز کانفرنس کے بعد سے حکومت پریشان ہے ۔

محمد زبیر نے کہا کہ اگر نواز شریف کو این آر او چاہئے ہوتا تو وہ اس طرح کی بھرپور سیاست نہ کرتا، میرا نہیں خیال کہ ہمیں کسی کو کہنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں این آر او چاہئے ،اگر ہم کو این آر او چاہئے ہوتا تو ہم پہلے دن لیکر بیٹھ جاتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور سیاست کریں گے ، عمران خان سے این آر او نہیں لیں گے ،عمران خان کے پاس کوئی اختیار ہے ہی نہیں ، نواز شریف کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔