نواز شریف نے ایک بار پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا


نوازشریف سپریم کورٹ طبی بنیادوں درخواست ضمانت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ مسلم لیگ ن
07 مارچ, 2019 5:28 شام

 لاہور (92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے ایک بار پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا۔

نوازشریف سے خاندان کے افراد کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کی والدہ، مریم نواز، شہبازشریف، حمزہ شہباز، جنید صفدر اور ذاتی معالج  ڈاکٹرعدنان نے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے نوازشریف کو منانے کی کوشش کی مگر انہوں نے اسپتال جانے سے پھر انکار کر دیا۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں نوازشریف کی صحت کے معاملے پر بحث دوسرے روز بھی جاری رہی۔ اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے معاملے پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی اور بولے کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

اپوزیشن رکن ڈاکٹر مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف کا اصل ایشو ہارٹ کا ہے جبکہ پاکستان میں کارڈیک ردھم کو کنٹرول کرنے کا نظام ہی نہیں۔

وزیر قانون راجہ بشات بولے کہ میاں صاحب باہر سے ڈاکٹر منگوانا چاہیں تو ہم وفاقی حکومت کو لکھ دیتے ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیلی کانفرنس پر بیرون ملک سے ڈاکٹر کیساتھ رابطے کی حامی بھی بھر لی۔

تازہ ترین ویڈیوز