نواز شریف نے احتساب کو انتقام قرار دیدیا


Nawaz Sharif
26 ستمبر, 2020 7:39 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  سابق وزیر اعظم نواز شریف  نےاحتساب کو انتقام قراردیدیا،  ٹویٹ میں کہا احتساب کی حقیقت یہ ہے کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ  سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا، انہیں سزا دیتے دیتے ملک ڈبو دیا ،اب  ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔

،دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ ، ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال،،  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت کی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز