نواز شریف نہیں آرہے، اب میرے دوست شہباز شریف آئینگے، شیخ رشید


نواز شریف نہیں آرہے، اب، میرے دوست، شہباز شریف آئینگے، شیخ رشید، لاہور، 92 نیوز
۱۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۲:۴۴ شام

لاہور (92 نیوز) کشمیر ایشو پر ابھی تک ہم نے کمزوری دکھائی ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں 5 فروری کو پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی، نیب ختم ہو گا نہ ہی پرانے کیسز ختم ہونگے، نواز شریف نے نہیں آنا، اب میرے دوست شہباز شریف آئیں گے۔

وزیرریلوے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی ایکٹ پر ووٹ دینے پر دونوں پارٹیوں کا مشکور ہوں، پہلے کہہ دیا تھا آرمی ایکٹ پر دونوں جماعتیں ووٹ دیں گے، الیکشن کمشنر بھی متفقہ رائے سے بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں بھی چلمن کے پیچھے بہتر رائے عمل جاری ہے،نواز شریف نے نہیں آنا، اب میرا دوست شہباز شریف آئے گا، یہ سارے سوچ سمجھ کر باہر گئے ہیں،مریم نواز ابھی کہیں نہیں جارہی۔

شیخ رشید کہتے ہیں کہ کل بھی کہا ہماری تمام میڈیا سے صلح ہونی چاہیے، حکومت سب کی ہوتی ہے، اپوزیشن کرنے کا میڈیا کو حق ہوتا ہے،میڈیا بہت مضبوط ہے، ہمیں سب چینلز کو ایک آنکھ سے دیکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف مجبوری ہے، مہنگائی ہے لیکن عمران خان کے سوا کوئی متبادل نہیں،حکومت مزید وقت چاہئے۔ شہباز شریف اور مریم نواز کے دو نئے کیسز طلوع ہونے والے ہیں۔مریم نواز کہیں نہیں جا رہیں۔

وزیر ریلوے بولے کہ ایران امریکا چپقلش میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، فضائی، بحری یا زمینی کسی طور پر پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہو گی،شام، لیبیا اور یمن میں لگی جنگ پھیلتی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں ریلوے میں 25 لاکھ نوکریاں نکلنے جارہی ہیں، چینلز سے لڑائی کرنے والوں کی مذمت کرتا ہوں،

ہمیں مزدور اپنے سے زیادہ عزیز ہیں، مزدور ہی مزدوروں کے دشمن ہیں، میں عمران خان کا اتحادی ہو تحریک انصاف کا رکن نہیں، مہنگائی ہے لیکن عمران خان کے سوا کوئی متبادل نہیں، شیخ رشید عوام کو کہتا ہوں تین سال کا وقت دے، آئی ایم ایف مجبوری ہے۔

شیخ رشید بولے کہ میرا کونسا سیاسی تعویز نہیں چلا؟، میں نے کہا تھا تابوت بھی نکلے گا اور ثبوت بھی نکلیں گے، میں نے کہا تھا نواز شریف جارہا ہے، دونوں ووٹیں بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا جب تک عمران خان بزدار خان کے ساتھ ہے میں بزدار کے ساتھ ہوں، فواد چودھری میں ہمت ہے اس نے یہ بات کی ہے، میرے میں ہمت نہیں، نواز شریف نہیں آرہا، نہیں آرہا، نہیں آرہا، بات ختم ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز