نواز شریف سے ملاقات کا دن ، مریم سمیت خاندان کے افراد نے ملاقات کی

نواز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ کوٹ لکھپت جیل چیئرمین سینیٹ ‏ تحریک عدم اعتماد ‏
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف سے ملاقات کے دن مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد  کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق باپ بیٹی کی ملاقات میں مریم نواز  کی احتساب عدالت  طلبی پر مشاورت ،  چیئرمین سینیٹ اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز اور شہباز شریف کو رہبر کمیٹی کا ساتھ دینے کی ہدایت کر دی ۔

ادھر ترجمان وزیراعلیٰ شہبازگل کا کہنا ہے مریم صفدر نے کرپشن کیسز عدالت کی بجائے باہر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں اور باہر بریانی اور قیمے والے نان۔

تازہ ترین ویڈیوز