نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر سپرد خاک

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر شریف جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں منوں مٹی تلے جاسوئیں ، تدفین کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی، اس سے پہلے مرحومہ کی نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور خاندان کے دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، سینئر سیاستدان غلام احمد بلور، رانا ثنااللہ، انجینئر امیر مقام، پرویزملک، سردار ایاز صادق، جاوید ہاشمی،طلال چودھری اور دیگررہنمابھی شریک ہوئے۔
صبح کے وقت مرحومہ کی میت غیرملکی پرواز سے لاہور ایئرپورٹ لائی گئی ، شہبازشریف ،حمزہ شہباز اورمسلم لیگ ن کے رہنما بیگم شمیم اختر کاجسدخاکی وصول کرنے ایئر پورٹ پہنچے ، جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ سے جاتی امرا لایا گیا۔
جاتی امرا میں شہباز شریف آنے والے مہمانوں سے ملتے رہے ، وہ آنے والوں کاشکریہ بھی اداکرتے رہے۔