نواز شریف اور زرداری وزیر اعظم کی جیبوں میں ہیں ، شیخ رشید


shaikh rashid نواز شریف ‏ زرداری ‏ وزیر اعظم ‏ شیخ رشید گوجرانوالہ ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے ‏
۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۳:۳۶ شام

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ میں خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری  وزیر اعظم  عمران خان کی دائیں اور بائیں جیب  میں ہیں ۔

وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ میں خطاب کے دوران کہا کہ  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عمران خان کا مخالف نہیں سمجھتا، ہمارا مقابلہ مہنگائی اور بلز سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ سب اپنے کیسز کی خلاصی چاہتے ہیں ، یہ کوئی  مارچ  کریں گے نہ ہی تحریک چلائیں گے ، فضل الرحمان شوق سے جلسہ کریں لیکن اگر انہوں نے دھرنا دینے کی کوشش کی تو دھر لئے جائیں گے ۔

مریم نواز سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کو کابینہ نے لندن جانے کی اجازت نہیں دی ،ان کا سارا خاندان شمیم بیگم سمیت لندن پہنچ چکا ہے ، آپ سوچیں اس ملک کی اپوزیشن کو جن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں لندن جانے دیں ، یہ  مہنگائی پر بات نہیں کرتے ، پریس کی آزادی کا مطالبہ نہیں کرتے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کو لندن جانے سے روکنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے ، عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے دیکھتے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.