Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ، لانگ مارچ حکمت عملی پر غور

نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ، لانگ مارچ حکمت عملی پر غور
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، لانگ مارچ حکمت عملی زیرغور آئی۔

ذرائع کے مطابق تینوں میں ہونے والے رابطے میں سینٹ الیکشن میں شکست پر مشاورت کی گئی اور شکست کی وجوہات کی تحقیق پر اتفاق رائے کیا گیا۔ لانگ مارچ اور آئندہ کے لائحہ پر بھی مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کا ہنگامی سربراہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ سیاسی صورت حال پر مشاورت اور لانگ مارچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہونے پر بھی بات ہوگی، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں کم ووٹ ملنے پر جے یوآئی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔