نوازشریف کے بھارت نواز بیان کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے



۱۶ مئی, ۲۰۱۸ ۶:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نواز شریف کے بھارت نواز بیان  کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے کئی حصوں میں شدید احتجاج کیا اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ، ریلیوں کے شرکا نے نواز شریف کے خلاف کارروائی  کا مطالبہ کیا۔

لاہور میں پی ٹی آئی نے نواز شریف کے خلاف پریس کلب کے باہر میدان سجایا  ، مظاہرے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت  پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی  ، مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

گجرات  میں بھی  نااہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی جانب سے نواز شریف پر مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حیدر آباد میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے  اور نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 3 بار وزیر اعظم بنانے والے عوام وطن سے غداری برداشت نہیں کریں گے۔

گوجرانوالہ میں نوازشریف کے  متنازعہ  بیان کے خلاف احتجاج کیا گیا  ،احتجاج میں شرکا نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

پشاور میں نواز شریف کے بیان کے خلاف احتجاج کیا گیا ، شرکا کاکہنا تھا کہ نواز شریف  مودی کی زبان بول رہے ہیں  ،ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔



تازہ ترین ویڈیوز