Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل ہے ، آل شریف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ، فیاض الحسن چوہان

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل ہے ، آل شریف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ، فیاض الحسن چوہان
January 25, 2019 11:31 am

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل نارمل ہے ۔ آل شریف جھوٹ بولنا اور چیخ و پکار کرنا چھوڑ دیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا نوازشریف ہائی پروفائل مجرم اور قانون کے مہمان ہیں۔ گھر سے اور لندن سے انکی پسندیدہ ڈش آرہی ہیں۔ نوازشریف کی جیل میں حالت زار بالکل ٹھیک ہے۔ مریم نواز چیخ پکارر کر رہے ہیں کہ طبعیت خراب ہے، انہیں ہارٹ اٹیک ہونے والا ہے۔ پی آئی سی کی رپورٹ میں تمام چیزیں نارمل ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا نوازشریف کو اسپیشل ٹریمنٹ کی ضرورت نہیں تھی کہ انہیں اسپتال میں روکا جائے۔ مریم نواز جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ۔ یہ ہر جگہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ لوگوں کو جذباتی بلیک میل نہ کیا جائے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا نوازشریف قومی مجرم ہے ہر قسم کی حفاظت اور ٹریٹمنٹ کرنا ہماری اوپر فرض ہے۔ انکے لیے گھر سے پسندیدہ ڈشیں بن کر آتی ہیں ۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی بندش نہیں ہے۔ انکے جھوٹ پر اب کوئی یقین نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں ان کیمرہ بریفنگ دی گئی ہے۔ بہتر گھنٹوں کے اندر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا وزیر اعلی سندھ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ سانحہ ساہیوال پر تحقیقات سے عوام بھی راضی نہیں ہو گی تو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تیار ہونگے۔ خلیل کی فیملی کے ساتھ ظلم ہوا اور ظلم کرنے والوں کونشان عبرت بنایا جائے گا۔

Contact Details