نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی منتقلی آج ممکن نہ ہو سکے گی، ذرائع

نواز شریف ‏ عبوری ضمانت ‏ آخری روز ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز العزیزیہ کیس ‏ سزا معطلی اسلام آباد ہائیکورٹ
۰۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام

 لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی منتقلی آج ممکن نہ ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف مریم نواز کی روبکار آنے کے بعد کل شریف میڈیکل سٹی شفٹ ہو سکتے ہیں۔ نوازشریف کو ابھی فائنل ڈسچارج رپورٹ نہیں دی گئی۔

ادھر نواز شریف کے بیرون ملک جینیٹک ٹیسٹ کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ دل اور گردوں کی ادویات کے استعمال سے پلیٹ لیٹس کا دوبارہ گرنے کا خطرہ بدستور موجود ہے ۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے کی مزید تشخیص کے لئے نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹ کی تجویز زیر غور ہے ، جو صرف بیرون ملک ہی ہو سکتے ہیں ۔

دوسری طرف اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تیس ہزار کی قابل قبول حد سے نیچے گرگئی،اچانک بلیڈنگ ہو سکتی۔

تازہ ترین ویڈیوز