نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ کوٹ لکھپت جیل چیئرمین سینیٹ ‏ تحریک عدم اعتماد ‏
۱۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

نوازشریف نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے مرکزی اپیلوں کے فیصلے تک سزا معطل کرکے رہا کیا جائے۔

العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نیب نے سزا کو بڑھانے کے لیے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت بھی 18 ستمبرکو ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ دونوں اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسی بینچ نے نوازشریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر دائر درخواستوں کو 2 بار مسترد کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز