نوازشریف کا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

نوازشریف ، فضل الرحمٰن ، دھرنے ، مکمل ، حمایت ، اعلان
۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف نے فضل الرحمٰن کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

نوازشریف نے کہا مولانا نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا۔ میں سمجھتا ہوں ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔ شہباز شریف کے مارچ میں شرکت  پر اختلافات کے حوالے سے  بولے  شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے۔

احتساب عدالت سے واپسی پر  نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے یہاں پر ہیں ۔ دنیا میں عزت کمانی ہے تو اپنے لوگوں کو پہلے عزت دینا ہو گی، ہم دن کو رات اور رات کو دن کہنےوالے لوگ نہیں ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں ، ڈرنے والے اور جھکنے والے نہیں ۔ زندہ قومیں اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔

تازہ ترین ویڈیوز