نوازشریف کا جناح اسپتال میں نواں دن ،مریض اور لواحقین وی آئی پی موومنٹ سے خوار

نواز شریف
۲۳ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۳۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نوازشریف کا جناح اسپتال میں نواں دن ہے ، مسلم لیگ  ن کے کارکنوں کی موجودگی اوروی آئی پی مووومنٹ کی وجہ سے مریضوں اوران کے لواحقین کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

شہبازشریف بھی بھائی کی عیادت کے لئے آئے ، غیررسمی بات چیت میں کہا کہ شیشے کے گھرمیں بیٹھ کراحتساب کے نام پر پتھرنہیں ماراجائے گا۔

شہباز شریف

مریم نواز والد سے ملنے پہنچیں تو کارکنوں نے دھکم پیل شروع کردی، دھکم پیل کے دوران مریم نواز کو سرپرکیمرالگ گیا،جس کے بعد وہ سرکوسہلاتی رہیں ۔

سینئرصحافیوں سے ملاقات میں اور غیررسمی بات چیت میں مریم نواز نے کیمرامین کواپناچھوٹابھائی قراردے دیا ، ان کاکہناتھا کہ انشاللہ فتح کاموسم آگیاہے۔

اس دوران مریم نوازکی گاڑی پرسے گرنے کی وجہ سے نعرے لگاتاایک کارکن زخمی بھی ہوگیا ۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جناح اسپتال  پہنچے اور غیررسمی بات چیت میں کہا نوازشریف اپنے علاج کے اخراجات ہمیشہ اپنی جیب سے کرتے ہیں۔

مسلم لیگ  ن کے کارکنوں کی موجودگی اوروی آئی پی مووومنٹ کی وجہ سے مریضوں اوران کے لواحقین کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز