Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف نے دوبار وفد اسرائیل کیوں بھیجا؟ مریم صفدر قوم کو بتائیں، شہباز گِل

نوازشریف نے دوبار وفد اسرائیل کیوں بھیجا؟ مریم صفدر قوم کو بتائیں، شہباز گِل
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف نے دوبار وفد اسرائیل کیوں بھیجا؟ مریم صفدر قوم کو بتائیں، معاون خصوصی شہباز گِل نے جواب مانگ لیا، ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی حکومتی ترجمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حربے بند کئے جائیں، بے بنیاد خبروں سے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

نوازشریف، اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا؟ جھوٹ،مکر، فریب، فراڈ، کرپشن اور منافقت میں ماہر مریم صفدر قوم کو بتائیں۔ شہباز گل نے مریم نواز سے بڑا سوال پوچھ لیا۔ ٹویٹر پر لکھتے ہیں کہ مریم نواز نے اقرار کیا کہ نوازشریف نے دو بار وفد اسرائیل بھیجا۔ اب مولانا اجمل قادری کا اعتراف ہے وہ اسرائیل بھیجے گئے وفد میں شامل تھے۔

شہباز گِل نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا مودی کے ساتھ کھٹمنڈو میں ملاقاتوں کا راز برکھا دت نے فاش کیا۔ اب سمجھ آئی کے کہ نواز شریف دن رات پاکستانی فوج کے خلاف زہر کیوں اگلتے رہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وفد اسرائیل بھیجنے کی تردید کی، خبردار بھی کیا کہ ایسے حربے بند کئے جائیں۔ بے بنیاد خبریں پھیلا کو ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔