Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف نے بطور وزیر اعلیٰ 1392 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، عثمان بزدار

نوازشریف نے  بطور وزیر اعلیٰ 1392 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، عثمان بزدار
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ ایک ہزار تین سو بانوے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، اینٹی کرپشن کو ان الاٹمنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ن مسلم لیگی رہنماؤں کے نام منظر عام پر لے آئے جن کو نوازشریف نے بطور وزیراعلی پنجاب پلاٹس الاٹ کیے،  عثمان بزدار نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تمام الاٹمنٹس میرٹ سے ہٹ کر کی گئیں۔

وزیراعظم کے مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف نے صوابدیدی کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹس الاٹ کئے ۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ اب تک پنجاب میں ستاسی فیصد سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔