Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف لندن میں کورونا کی وبا میں بھی ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

نوازشریف لندن میں کورونا کی وبا میں بھی ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں ، فیاض الحسن چوہان
May 31, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا نوازشریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ کوئی بیمار نہیں۔ نوازشریف لندن میں کورونا کی وبا میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا شہباز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ دلیر کوئی نہیں، وہ لندن سے واپس آکر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔ نوازشریف اور شہباز شریف دونوں بھائی غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں۔ نوازشریف کی موجودہ تصویر آل شریف کے لئے شرمندگی کا باعث بننا چاہے تھی ۔ بیگم صفدر اعوان کی ڈھٹائی  کا یہ عالم ہے کہ   وہ اس  تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے  کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ فیاض چوہان نے کہا شہبازشریف    نیب میں دائر ہونے والے  متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لئے  شاہد خاقان  عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استعمال کر رہے ہیں ۔ دلچسپ بات ہے کہ شاہد خاقان سر سے پاؤں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں۔ شہبازشریف  کی سیاست  ٹی ٹی ، اقربا پروری ،منافقت اور بزدلی  کا شکار ہو چکی ہے۔