نوازشریف علاج کیلئے منگل کو بیرون ملک روانہ ہونگے، مریم اورنگزیب

نوازشریف، علاج، منگل، بیرون ملک روانہ، مریم اورنگزیب، ٹویٹ، اسلام آباد، 92 نیوز
۱۷ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف علاج کیلئے منگل کو بیرون ملک روانہ ہونگے، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ نوازشریف کے  پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے کیلئے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جارہی ہے۔

نوازشریف، علاج، منگل، بیرون ملک روانہ، مریم اورنگزیب، ٹویٹ، اسلام آباد، 92 نیوز
نوازشریف علاج کیلئے منگل کو بیرون ملک روانہ ہونگے، مریم اورنگزیب

ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ محمد نواز شریف کو لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے محمد نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا۔ سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی ادویات دی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں۔ نواز شریف کی صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔ دعا کریں کہ محمد نواز شریف کا سفر بخیر رہے۔

تازہ ترین ویڈیوز