Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہو گئے ، ذرائع

نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہو گئے ، ذرائع
October 26, 2019 03:24 pm

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے علاج کے حوالے سے بڑی خبر آ گئ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ نوازشریف کو مکمل طبی سہولیات دیکر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ نوازشریف کو چوبیس اور پچیس اکتوبر کی درمیانی شب انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے ایک معروف ڈاکٹر بھی علاج کے  کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔ نوازشریف کی ضمانت کی صورت میں انہیں فوری طور پر کس اسپتال میں منتقل کیا جائے گا اس پر بھی غور شروع کر دیا گیا۔ شریف خاندان نے نوازشریف کے علاج کے لیے اتفاق اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف اسپتال کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

Contact Details