نوازشریف تم چور،لٹیرے ،ڈاکو اورعدلیہ کیخلاف کام کر رہے ہو ، شیخ رشید احمد


25 مئی, 2018 8:48 شام

راولپنڈی (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف تم چور،لٹیرے ،ڈاکو اور عدلیہ کیخلاف کام کر رہے ہو۔

راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر افطار ڈنر سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج میں ساٹھ اور باسٹھ حلقہ کی الیکشن مہم کا آغاز کر رہا ہوں ، میرے ایک ووٹ سے پاکستان میں فاٹا پاکستان کا حصہ بن گیا ، عمران خان کا مشکور ہوں کہ اس نے میرا ساتھ دیا ۔ حلقے میں پہلے عمران خان کیلئے ووٹ مانگوں گا بعد میں اپنے لئے ، جس وقت فیصلہ آیا قوم دیکھیے گی اور میں سرخرو ہونگا ، میرا کیس پانامہ کا نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا مریم نے کہا لندن فلیٹ حسن اور حسین کے ہیں بتایا جائے وہ کس کے بیٹے ہیں کسی پینٹر کی اولاد نہیں ہیں  کوئی ان سے پوچھے ہمارا ماں بچے کا اسپتال کیوں نہیں بنایا نہ بجلی ہے نہ گیس نہ نوکری ہے اور نہ ہی شہر میں امن و امان ہے ملک میں بھوک ننگ ہے لیکن میں نے بہت اچھا خواب دیکھا ہے پندرہ دنوں میں یہ نیب کا فیصلہ ہو گا جتنی بڑی چوری چائنا کوری ڈور میں ہوئی بڑی سزا دی جانی چاہیے تھی ملک کا خزانہ خالی ہے، سب سے پہلے شاہد خاقان عباسی ایک این جی کیس میں جیل جائے گا جو عمران خان فیصلہ کریگا اس کےساتھ کھڑے ہو کر نوازشریف کی سیاست ختم کرینگے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.