نوازشریف تاحیات نااہل اور مفرور مجرم ہیں ، فیاض الحسن چوہان


نوازشریف ، تاحیات نااہل ، مفرور مجرم ، فیاض الحسن چوہان ، نمائش ، افتتاح ، میڈیا سے گفتگو ، لاہور ، 92 نیوز
15 اگست, 2020 1:07 شام

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف تاحیات نااہل اور مفرور مجرم ہیں، استحکام پاکستان کے پیچھے وردی ہے۔

الحمراء آرٹ کونسل میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے حوالے سے نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا کوئی مستقبل نہیں رہا، بیگم صفدر اعوان نے اپنے باپ کا ہنستا بستا گھر اور حکومت اپنے استاد پرویز رشید کے کہنے پر برباد کی، کشمیر پر پوری قوم یکسو ہے دنیا نریندر مودی کے خونی اقدامات کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہو یا کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کا پکڑنا ہوتو اسے اس کے پیچھے وردی ہے۔ بیگم صفدر اعوان کو ووٹ کو عزت دینے کی اپنی فلاسفی کے مطابق اب دو ہزار تئیس تک عمران خان اور اس کی حکومت کو عزت دینی چاہئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی برے طریقے سے ناکام ہو چکی ہے سب کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا، فضل الرحمن اپوزیشن کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کا ذمہ دار ہے اور دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اور وہ کسی صورت بھی نیب کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے ایک جانب نیب پیشیوں پر نیب پر حملہ ہوتاہے تو دوسری جانب ہماری تربیت ہے کہ ہر صورت نیب کا احترام کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز