نواز شریف اور زرداری عمران خان کی دائیں اور بائیں جیب میں ہیں، شیخ رشید


نوازشریف ، آصف زرداری ، عمران خان ، دائیں اور بائیں جیب ، شیخ رشید ، گوجرانوالہ ، خطاب ، 92 نیوز
۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۳:۴۶ شام

گوجرانوالہ (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ نوازشریف اور آصف زرداری عمران خان کی دائیں اور بائیں جیب میں ہیں۔

شیخ رشید نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عمران خان کا مخالف نہیں سمجھتا، ہمارا مقابلہ مہنگائی اور بلز سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں دنیا کی بہت بڑی شخصیت ایم ایل 1 کا افتتاح کرے گی۔ عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا کام ایم ایل 1 ہوگا۔

وزیر ریلوے بولے کہ میں کوئی مالشی وزیر نہیں، سات دنوں بعد دیکھیں گے اگر پٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہوا تو کرایہ میں اضافہ کریں گے۔ ایک چھوٹا ڈرائی پورٹ گوجرانوالہ میں بنائیں گے۔ شٹل ٹرین سے لوگ 50 منٹ میں لاہور پہنچے گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پانچ سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے۔ تمام ملازمین کنفرم ہونگے، ایم ایل 1 میں ایک لاکھ افراد کو روزگار دیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز