نوازشریف ، آصف زرداری ، اپنی جوانی کے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں ، فواد چودھری

۱۴ جون, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا نوازشریف ، آصف زرداری ، الطاف حسین اپنی جوانی کے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی واپسی پر پچھلے دو ہفتوں میں برطانیہ کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں کے پاپا جیلوں میں ہے، ان پاپوں کو بچانے کے لیے اجلاس میں زور ڈالا جاتا ہے ۔ شہباز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات درست ہیں۔ زرداری صاحب نے بھی وفاق سے پیسے سندھ کو بھیجے۔ سندھ سے یہ پیسہ زرداری کے اکاؤنٹ میں اور وہاں سے بیرون  ممالک جاتے تھے ۔

فواد چوہدری بولے پاپڑ والوں کے نام پر اکاؤنٹس بنائے جاتے رہے ۔ اسمبلی کو بس چوروں کو بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ عوام کو اندازہ ہے کہ کون مجرم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج بجٹ سیشن کو اکھاڑہ نہیں بنانا چاہیے ، وزیر اعظم جب بھی اسمبلی میں آئے اپوزیشن نے ہمیشہ ہنگامہ آرائی کی۔ گالیاں نکالی جاتی ہیں تماشہ لگایا جاتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا فضل الرحمان کی پارٹی نے آج ایوان کو ہائی جیک کیا ہے۔ جے یو آئی نے بجٹ پر بحث کا آغاز نہیں ہونے دیا۔ اپوزیشن میں تقسیم نظر آئی۔ انہوں نے کہا سیاست میں جتنا بھی گند ہے، اس کی بنیاد مسلم لیگ ن نے رکھی۔ جب بھی موقع ملتا ہے یہ مذہب پر سیاست کرتے ہیں۔

فواد چودھری مزید بولے اسحاق ڈار کی واپسی کی راہ ہموار ہو رہی ہے، اس لئے ایسے کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ پاکستان روس سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے پاکستان امن چاہتا ہے۔ مودی صاحب امن نہیں چاہتے یہ دنیا کو پتا ہے ۔بھارت کو اپنی پالیسیاں درست کرنے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز