ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا


عائشہ ایاز تائیکوانڈو وزیراعظم عمران خان
۱۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ شام

 سوات (92 نیوز) سوات کی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے کامیابی کے جھڈے گاڑ دیئے۔ ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔

نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے عائشہ ایاز نے وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں جیتا ہوا تمغہ پہننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آٹھ سالہ عائشہ ایاز کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوشی سے بھی نہال ہیں جس کا وہ اظہار بھی کرتی ہیں۔

دوسری طرف عائشہ ایاز کے والد کو بھی اپنی ننھی پری کی کامیابی پر ناز ہے۔ عائشہ ایاز کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے اور دعا گو ہے کہ مستقبل میں عائشہ ایاز مزید کامیابیاں سمیٹے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.