Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
February 12, 2019
 سوات (92 نیوز) سوات کی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے کامیابی کے جھڈے گاڑ دیئے۔ ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔ نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے عائشہ ایاز نے وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں جیتا ہوا تمغہ پہننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آٹھ سالہ عائشہ ایاز کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوشی سے بھی نہال ہیں جس کا وہ اظہار بھی کرتی ہیں۔ دوسری طرف عائشہ ایاز کے والد کو بھی اپنی ننھی پری کی کامیابی پر ناز ہے۔ عائشہ ایاز کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے اور دعا گو ہے کہ مستقبل میں عائشہ ایاز مزید کامیابیاں سمیٹے۔

رابطہ کیجیے