ننھی زینب سمیت 12 بچیوں کے قاتل کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی

۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۲:۱۹ شام

لاہور (92 نیوز) ننھی زینب کا قاتل انجام کے قریب پہنچ گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم عمران کے بلیک وارنٹ جاری کر دیے۔ زینب سمیت 12 بچیوں کے قاتل کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔

زینب سمیت بارہ بچیوں کے قاتل نے صدر سے رحم کی اپیل کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔ رحم کی اپیل خارج ہونے پر مجرم کے انسداد دہشت گردی  کے جج شیخ سجاد نے بلیک وارنٹ  جاری کئے۔

عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو سترہ اکتوبر کو سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت ،قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ عمران کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست  میں لیا گیا۔ بعد میں فرانزک لیب سے ٹیسٹ کرائے گئے جن کے مطابق عمران ہی مجرم ہے۔

مجرم عمران علی نے زینب سمیت بارہ  ننھی کلیاں مسلنے کا اعتراف کیا تھا۔ اب سترہ اکتوبر اس کا یوم حساب قرار پایا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز