نمرتا ہلاکت کیس،مظاہرین کا تین تلوار کراچی پر احتجاج ختم

نمرتا ہلاکت کیس،مظاہرین ،تین تلوار ، احتجاج ختم، کراچی ،92 نیوز
۱۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۵ دن

کراچی (92 نیوز) لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر مظاہرین کا تین تلوار کراچی پر احتجاج ختم ہوگیا ،ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ۔مظاہرین کے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔

مرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ وائس چانسلر آصفہ بھٹو میڈیکل کالج کو ہٹانے کے لئے قوانین کو دیکھنا ہوگا، وائس چانسلر کو شوکاز نوٹس کے بغیر معطل نہیں کیا جاسکتا،جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ قبول ہے، وائس چانسلر اگر ملوث ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

 

 

 

 

تازہ ترین ویڈیوز