نمرتا کے اکاؤنٹ میں لاکھوں کی ٹرانزیکشنزہونیکا انکشاف

نمرتا ‏ اکاؤنٹ ‏ لاڑکانہ ‏ ‏92 نیوز
۲۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۱ شام

لاڑکانہ ( 92 نیوز) نمرتا ہلاکت کیس کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس نے طالبہ کی بینک اسٹیٹمنٹ حاصل کر لی۔

میڈیکل طالبہ نمرتا  کی بینک اسٹیٹمنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آگئیں، تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب سہیلی گیتا کا بیان سامنے آگیا جس نے کہا کہ جب ہم کمرے میں داخل ہوئے تو نمرتا بستر پر پری ہوئی تھی ، بازو مڑے ہوئے تھے ، دوپٹہ گلے میں تھا  ، نبض ٹٹولی تو چل رہی تھی ، نمرتا کو پہلے فون کیا لیکن  کوئی جواب نہیں ملا جس پر دروازہ کھٹکھٹایا ، نہ کھولنے پر روشن دان سے جھانکا تو نمرتا بستر پر  پڑی تھی ۔

تازہ ترین ویڈیوز