Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نقیب قتل کیس ، تمام مفرور ملزم اشتہاری قرار

نقیب قتل کیس ، تمام مفرور ملزم اشتہاری قرار
February 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں جعلی مقابلے کے دوران نقیب قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے تمام مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد نے راؤ انوار اور دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں چشم دید گواہ کو لا پتہ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان انتہائی سفاک ، چالاک اور بااثر ہیں  جس کے باعث واحد چشم دید گواہ کو منحرف اور پھر لا پتہ کر دیا گیا۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار نے تفتیشی افسر کے بیان پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ افسر سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ راؤ انوار نے کہا کہ پولیس سکیورٹی اور عدالتی احکامات کے باوجود گواہ کب اور کیسے لا پتہ ہوا ۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تمام مفرور ملزموں کو  اشتہاری قرار دے دیا۔ آئندہ سماعت پر گرفتار ملزمان کے خلاف فرد جرم عائدکی جائے گی ۔