Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نقیب الاشرف سجادہ نشین دربار غوث اعظم شریف کا خادم رضوی کے انتقال پر افسوس

نقیب الاشرف سجادہ نشین دربار غوث اعظم شریف کا خادم رضوی کے انتقال پر افسوس
November 22, 2020

بغداد (92 نیوز) نقیب الاشرف سجادہ نشین دربار غوث اعظم بغداد شریف  سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی اور ان کے بھائی شیخ ہاشم عبدالقادر منصور الگیلانی کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر مسلم امہ،پاکستانی عوام اور علامہ خادم رضوی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

نقیب الاشرف  سجادہ نشین دربار غوث اعظم بغداد شریف  سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی نے شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے غم کا اظہارکیا ہے،خصوصی پیغام میں انہوں نے محسن کائنات خاتم النبین سرکار دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی شان اور ناموس کے تحفظ پر علامہ خادم حسین رضوی کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی نے کہا حضور ﷺ کی ناموس کی حفاظت پر مسلمان پر فرض ہے،علامہ خادم حسین رضوی شیخ الحدیث اور مجدد تھے جنہوں نے مسلم امہ میں حب نبی ﷺ کی شمع روشن کی۔