نعیم الحق نے سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ غلط قرار دیا

۱۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۰۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نے سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ غلط قرار دے دیا۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ کپتان نے کپتان کی نہ مان کر غلطی کر دی۔ وزیراعظم عمران کے مشورے کے باوجود سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ نہیں کی۔

معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق بولے وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ آج کا میچ دماغی صلاحیت کا امتحان ہے۔ آج کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ بہت برا ہے۔ یہی وہ موقع تھا جہاں دماغی صلاحیت کا امتحان ہونا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز