نشے میں دھت خاتون نے پولیس افسر کو تھپڑ جڑ دیا

نشے پولیس افسر تھپڑ جڑ دیا رحیم یارخان ‏ ‏92 نیوز
۲۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۸ شام

رحیم یارخان ( 92 نیوز) رحیم یارخان میں نشے میں دھت خاتون نے مددفراہم کرنے والے پولیس افسرپر ہی تھپڑبرسا دیے ،اے ایس آئی نےتحمل کامظاہر کیا،آپے سےباہر لڑکی نے راہگیر خاتون سے بھی بدتمیزی کی۔

رحیم یارخان میں نشے میں دھت خاتون نے مددفراہم کرنے والے پولیس افسرپر ہی تھپڑوں کی بارش کردی ،اے ایس آئی نےصبروتحمل کامظاہرہ کیا اورجوابا ہاتھ  تک نہ اٹھایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  بائیس اور تیئس ستمبر کی درمیانی شب ریسکیو 15پر بھٹہ کالونی سے کال موصول ہوئی،اے ایس آئی وارث علی  لیڈی کانسٹیبل ودیگر کے ہمراہ موقع پر پہنچے، معمولی زخمی خاتون کو شیخ زید اسپتال لے جایا گیا  جہاں پروہ  آپے سے باہر ہو گئی اور راہگیر خاتون سے بھی بدتمیزی کی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا نام بشریٰ انعم ہے ، شوہر کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی ، جھگڑا ہونے پر باہر محلے میں آگئی۔

خاتون کے ہاتھوں پر بلیڈ سے کٹ کے نشانات بھی تھے۔ادھرمالک مکان کا کہنا ہے کہ خاتون کو دوماہ قبل مکان کرائے پر دیاتھا۔

ویڈیومنظر عام پرآنے کے بعد پولیس حکام نے نوٹس  لیا ، معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جسے جوڈیشل حوالات بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز