Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نسوار رکھنے کی اجازت دی جائے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ڈرائیورز کا مطالبہ

نسوار رکھنے کی اجازت دی جائے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ڈرائیورز کا مطالبہ
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے احتجاجی ڈرائیو رزکا تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ نیا انوکھا مطالبہ سامنے آگیا جس میں کہا گیا کہ دوران ڈرائیونگ نسواررکھنے کی اجازت دی جائے۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے ڈرائیورز نیا مطالبہ سامنے لے آئے ، 120 ڈرائیورز نے گزشتہ روز تنخواہوں میں عدم ادائیگی کےخلاف احتجاج شروع کیا اور بسیں روک دیں، ہفتے کی صبح انتظامیہ نے متبادل ڈرائیورز کا انتظام کیا اور بسیں دوبارہ چلوائیں۔

احتجاجی ڈرائیورز نئے ڈرائیورز کے آنے پرغصے میں آگئے ، پریڈ گراؤنڈ اسٹیشن پر جم کراحتجاج کیا،  بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند ڈرائیورزہڑتال پر ہیں۔

باقی سٹاف کام کررہا ہے۔۔جڑواں شہروں کے درمیان بسیں چل رہی ہیں۔جلد ہڑتالی ڈرائیوز کے تحفظات کو دور کردیا جائیگا۔