مودی سن لو، آزاد کشمیر میں کوئی حرکت کی تو بھارت میں بائیس پاکستان بنیں گے ، شیخ رشید


۳۰ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۴۶ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا نریندر مودی سن لو ، آزاد کشمیر میں کوئی حرکت کی تو بھارت میں بائیس پاکستان بنیں گے۔

ملک بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تقریبات ہوئیں۔ بارہ بجے قومی ترانے کے ساتھ ہی ساڑھے بارہ بجے تک سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ تھم گیا۔

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز دیکھنے میں آیا۔ مزدور، طلباء طالبات، اساتذہ ، پولیس،  وکلاء، صحافی ، تاجر.بھی کشمیریوں کی ہم آواز بن گئے۔ کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ .، کشمیر بنے گا پاکستان ، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔

لال حویلی کے باہر تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے۔ مودی نے بہت بڑی غلطی کردی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا لال حویلی کا تعلق سری نگر کے لال چوک سے ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

وزیر سائنس فواد چودھری کا کہنا تھا دنیا کو دکھا دیا پاکستانی قوم کیا چاہتی ہے ۔ ابھی عوام کو متحرک کیا ہے ، ہم اگلے مرحلوں کیلئے بھی تیار ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز