Friday, March 5, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نجی اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی مریم کی ہلاکت میں ملوث مزید ملزم گرفتار

نجی اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی مریم کی ہلاکت میں ملوث مزید ملزم گرفتار
January 26, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے نجی اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی مریم کی ہلاکت میں ملوث مزید ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، پولیس نے دوسرے ملزم،نجی کلینک کی خاتون اور معاون کو بھی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کو اسپتال لانے والے دوسرے ملزم،نجی کلینک کی خاتون اور معاون کو بھی حراست میں لے لیا گیا،ملزم اسامہ گزشتہ روز گرفتارہوا جس کی مدد سے دوسرےملزم اویس کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

اویس اسپتال پہنچنے پر گاڑی میں بیٹھا رہا جبکہ اسامہ لڑکی کو گود میں اٹھا کر اسپتال چھوڑ کر آیا،تفتیشی افسر کے مطابق نجی کلینک پرانستھیزیا زیادہ دینے کی وجہ سےلڑکی کی طبیعت بگڑ گئی، جس پرملزم اسے اسپتال چھوڑ کرفرارہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہدنہیں ملے،لڑکی کی موت اسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی واقع ہوچکی تھی۔

پولیس کے مطابق مریم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی طالبہ تھی جس کی ڈگری بھی مکمل ہوچکی تھی، زیر حراست تمام ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔