Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نبیل گبول کا چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر پر دھاوا

نبیل گبول کا چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر پر دھاوا
March 3, 2020
کراچی( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول  کا کراچی میں چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی حفیظ عبد البر کے گھر پر دھاوا، سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز نےحاصل کرلی۔ نبیل گبول نے دروازے پر گاڑی سے ٹکر ماری، ہتھیار لہراتے گھر میں گھستے بھی دیکھا جا سکتا ہے، نبیل گبول اور ساتھی فیروز گابا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ گھر میں گھس کر فائرنگ اور ملازموں کو زدوکوب کرنے کا بھی الزام ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی حافظ عبد البر کے گھر پر دھاوا بول دیا ، نبیل گبول نے چیئرمین ایف سی ایس کے گھر میں گھس کر فائرنگ بھی کی۔تھانہ ڈیفنس میں نبیل گبول اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ چیئرمین فشریز حافظ عبد البر کے محافظ غلام شبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا، عبد البر نے کہا نبیل گبول اور ساتھیوں نے گھر پر دھاوا بولا اور مجھے مارنے کی دھمکی دی، گارڈ نے پولیس کو بیان دیا نبیل گبول نے مجھ سے اسلحہ چھینا اور تھپڑ بھی مارے ۔ نبیل کے دیگر ساتھیوں نے بنگلے میں داخل ہو کرفائرنگ بھی کی اور توڑ پھوڑ کی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مقدمے میں مدد کیلئے لی گئی ، نبیل گبول فوٹیج میں گن لئے پھر رہے ہیں، عبد البر نے کہا کہ نبیل گبول محکمے میں دخل اندازی کررہے ہیں، منع کیا گیا تو گھر پر آگئے ۔