نامور نعت خواں جنید جمشید کے انتقال کو 3 برس بیت گئے


نامور ، نعت خواں ، دعوت تبلیغ ، دلوں ، روشنی ، جنید جمشید ، انتقال
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ دن

کراچی (92 نیوز) نامور نعت خواں اور دعوت تبلیغ سے دلوں میں روشنی بکھیرنے والے جنید جمشید کو بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں۔

جنید جمشید تبلیغ کے کاررواں کا حصہ بنے تو رول ماڈل بن گئے۔ تین ستمبر 1964 میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے 1987 میں کیرئر کا آغاز کیا اور وہ مقبولیت حاصل کی جو ہر گلوکار کا خواب ہوتی ہے لیکن جب دل بدلا تو موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ کر تبلیغ دین کا راستہ اپنایا اورعشق حقیقی میں ڈوب کر سکون قلب حاصل کیا۔

ان کی نعت الہیٰ تیری چوکھٹ پر سوالی بن کہ آیا ہوں، محمد کا روضہ قریب آرہا ہے، سننے والوں میں ایسی مقبول ہوئیں کہ آج لوگ انہیں بحیثیت نعت خواں زیادہ جانتے ہیں۔

مذہبی اسکالر جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کی شام حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

تازہ ترین ویڈیوز