Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نازو شنواری والدین قتل کیس میں اہم پیشرفت، فرار ملزم گرفتار

نازو شنواری والدین قتل کیس میں اہم پیشرفت، فرار ملزم گرفتار
October 28, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) نازو شنواری والدین قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی ، ایک فرار ملزم گرفتار جبکہ 7 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔ کل 8 ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔نازوشنوار ی نے 92نیوزکا شکریہ اداکرتے ہوئے بولیں کہ 92 نیوز واحد چینل ہے جس نے ہر سطح پر مدد کی اور ملزمان گرفتار ہوسکے۔ پولیس کے مطابق نازو شنواری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،فرار ملزم کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ قتل میں ملوث ملزم عمران شنواری کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی نے خارج کی۔ کیس میں ملوث دیگر سات ملزمان کی ضمانتیں بھی بھی ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹر نے خارج کردیں جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد اٹھ ہوگئی۔ گرفتار ملزمان میں امجد، فرحان، مقرب خان، عبدالرحمن، عامر سلمان رسول اور شاہد ظفر شامل ہیں، کیس میں ملوث دیگر 2 ملزمان کو ابتک گرفتار نہ کیا جا سکا۔ اس حوالے سے نازور شنورای نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان افغانستان فرار ہوچکے ہیں۔