Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نائنٹی ٹو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل نائٹ سجائی گئی

نائنٹی ٹو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل نائٹ سجائی گئی
February 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی پانچویں سالگرہ پر لاہور میں رنگا رنگ میوزیکل نائٹ سجائی گئی۔ حمیرا ارشد، وارث بیگ، زین زوہیب، ہادیہ، شیر میانداد اور دیگر فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔ پانچویں سالگرہ کی مرکزی تقرب نائنٹی ٹونیوز ہیڈ آفس میں ہوئیں۔ پہلی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور مہمان خصوصی تھے جبکہ دوسری تقریب کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ مہمان خاص تھے۔ چیئرمین نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد حنیف اور سی ای او نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد رشید نے معزز مہمانوں کا ہیڈ آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے گئے۔ استقبال کے بعد معزز مہمان کیک کٹنگ تقریب کے لئے دنیا کے سب سے بڑے 360 ورچوئل نیوز اسٹوڈیو پہنچے جہاں تقریب کا باقاعدہ آغاز میزبان شازیہ ذیشان نے کیا۔  نائنٹی ٹو نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، لاہور ، رنگا رنگ ، میوزیکل نائٹ تقریب کا آغاز کلام الہیٰ کی تلاوت سے کیا گیا۔ محمد فاروق نے سرور کائنات حضرت محمد ﷺ  کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف کا ہدیہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے 92نیوز کی 5 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ چینل کی مزید ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے چیئرمین نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد حنیف اور سی ای او نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد رشید کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 92 نیوز کا 5 سالہ سفر کامیابی کا سفر تھا۔ وہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 92نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، ہیڈ آفس ، کیک ، مرکزی تقریب تقریب کے آخرمیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور چیئرمین نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں حنیف نے 5 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دوسری مرکزی تقریب کے مہمان خاص اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ تھے۔ ہیڈ آفس پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اور گلدستے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر، صوبائی وزیر توانائی ملک اختر اور ممبر صوبائی اسمبلی حافظ عمار یاسر بھی چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔ کیک کٹنگ تقریب کی میزبانی کے فرائض اینکر پرسن اسد اللہ اور شازیہ ذیشان نے سرانجام دئیے اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی، صوبائی وزیر راجہ ہمایوں یاسر، صوبائی وزیر توانائی ملک اختر نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ 92نیوز ، پانچویں ، سالگرہ ، ہیڈ آفس ، کیک ، مرکزی تقریب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے 5 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 92 نیوز نے 5 سال کے کم ترین عرصے میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔ وزیر توانائی پنجاب ملک اختر کا کہنا تھا کہ بہت کم عرصے میں 92نیوز نے اپنا مقام بنایا ہے۔ وہ 92نیوز کی جب بھی خبریں دیکھتے ہیں انہیں یقین ہوتا ہے کہ غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی خبر ہے۔ وزیربرائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ ہمایوں یاسر نے بھی کامیابیوں کے  5 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ ایم پی اے حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا کہ اس چینل پر نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ  کی خاص رحمت ہے اور جب بھی محبوب کائنات ﷺ کی ناموس کی بات آئی تو اس چینل کو صف اول میں پایا۔ معرز مہمانوں نے چیئرمین نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد حنیف اور سی ای او نائنٹی ٹو میڈیا گروپ میاں محمد رشید کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس چینل کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی دے۔