نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں ، آصفہ بھٹو زرداری

نئے پاکستان جمہوریت اشتراک گنجائش آصفہ بھٹو زرداری
۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۶ شام

 کراچی (92 نیوز) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مریم نواز کی گرفتاری پر ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت حریفوں کی آوازیں بند کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا نئے پاکستان میں جمہوریت اور اشتراک عمل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نیب کی ٹیم نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز  کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے والد سے ملاقات کیلئے موجود تھیں ۔

نیب کے مطابق مریم نواز کو خاتون  آفیسر نہ ہونے کے باعث آج رات نیب آفس میں نہیں رکھا جائیگا، انکا کل باقاعدہ جوڈیشل ریمانڈ لیا جائیگا۔

مریم نواز کی گرفتاری پر جیل پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جیل کے باہردھرنا دے دیا۔ نیب لاہور کی ٹیم مریم نواز کو جیل سے لے کرنیب آفس پہنچی جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

امن وامان کے لئے پولیس کی اضافی نفری اور اینٹی رائٹس فورس کے دستے نیب آفس تعینات کردیئے گئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز