نئی ٹی 20 رینکنگ ، پاکستان کاپہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

نئی ٹی 20 رینکنگ ، پاکستان کاپہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار
۰۷ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۵۱ شام

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار  ہے ، بلےبازوں میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے مختصر فارمیٹ اور او ڈی آئی کی نئی رینکنگ جاری کر دی، انگلینڈ سے شکست کے باوجود نئی ٹی 20 رینکنگ میں  قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔ انگلینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے میں انگلش ٹیم پہلی، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے ۔قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے ۔

واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں قومی ٹیم کے بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کالن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ‏
بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ‏

افغانستان کے راشد خان ٹی 20 کے نمبر ون باؤلر ہیں، پاکستان کے عماد وسیم دوسرے اور پاکستان ہی کے شاداب خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز