نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بھارت کا پہلا نمبر برقرار، پاکستان ساتویں پوزیشن پر

نئی ٹیسٹ رینکنگ بھارت نیوزی لینڈ ‏ جنوبی افریقہ ‏ دوسری پوزیشن ‏ ورلڈ چیمپئن ‏ پاکستان کرکٹ ٹیم
۲۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ شام

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے  ٹیسٹ کی نئی  رینکنگ جاری کردی، بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار، نیوزی لینڈ  کی دوسری اور جنوبی افریقہ کی تیسری پوزیشن  ، رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کا ساتواں نمبر ہے  ۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ  برقرار ہے ، نیوزی لینڈ  نے جنوبی افریقہ سے دوسری پوزیشن چھین لی ۔ نئی  ٹیسٹ رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈچوتھے نمبر پر  جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم  کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کی بدستور حکمرانی برقرار ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی بھی  پاکستانی بلے با جگہ نہیں بناسکا۔باؤلنگ میں آسٹریلیا  کے پیٹ کمنز نے انگلینڈ کئ جیمز اینڈروسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

ٹاپ ٹین گیند بازوں میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس آٹھویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز