Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بلے باز اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بلے باز اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار
September 10, 2019
دبئی ( 92 نیوز)  آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ  میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ  پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ۔ بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا  اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے، باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر  ہے۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ  رینکنگ جاری کر دی  ،آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ۔نئی ٹیسٹ رینکنگ میں  بلے بازوں  میں بھارت کے کپتان  ویرات کوہلی کادوسرا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ۔ باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ،جنوبی افریقہ کے کیگسو رباڈا کا دوسرا اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر  ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں سے گیارہ ویں  پوزیشن پر چلے گئے۔ بنگلہ دیش  کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے پر افغانستان کے کپتان راشد خان 69ویں سے 37ویں پوزیشن پر آگئے۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت کی  پہلی پوزیشن  برقرار جبکہ  قومی ٹیم  ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔