Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب
August 14, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ تقریب میں قائمقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا، تقریب میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا۔ ترجمان ہائی کمیشن کے مطابق کورونا  کے  باعث تقریب مختصر رکھی گئی۔ تقریب میں صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ ادھر ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا۔