نئی دہلی میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملوں میں ہلاکتیں بیس ہو گئیں


نئی دہلی ، پولیس سرپرستی ، آر ایس ایس ، غنڈوں ، حملوں ، ہلاکتیں ، بیس
۲۶ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۷ دن

 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت دارلحکومت نئی دہلی میں پولیس سرپرستی میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملوں میں ہلاکتیں بیس ہو گئیں۔ 200 سے زائد زخمی ہیں۔

دہلی اس وقت ہندو بلوائیوں کے کنٹرول میں ہے۔ مسلمان راج دھانی دہلی کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شمالی دہلی میں دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری اور حساس علاقوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ اس پر بی بی سی نے حقائق پر مبنی درد ناک رپورٹس جاری کی ہیں۔

بی بی سی نے سرفراز نامی زخمی مسلمان سے جب بات کی تو اس کا کہنا تھا کہ نام پوچھ کر حملے کئے جارہے ہیں۔ سرفراز اور اس کے والد کے ساتھ ہندوؤں نے جو ظلم ڈھایا سن کر زمین دہل جائے ۔

سرفراز کو لے جانے والی ایمبولینس کو بھی ظالم ہندوؤں نے نہ چھوڑا، شیشے توڑ دئیے۔ ایک مسلمان بزرگ جس کے گھر کو ہندوؤں نے جلا کر بھسم کر دیا، کاروبار تباہ کر دیا بی بی سی کو روداد بتاتے ہوئے رو پڑا۔

فسادات میں اب تک درجن سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملے جاری ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز