Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نئی دہلی، فیکٹری میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک، 56 زخمی

نئی دہلی، فیکٹری میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک، 56 زخمی
December 8, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہو گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 56 بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر مزدور تھے جو کہ فیکٹری میں سو رہے تھے۔ آگ اناج منڈی کے علاقے میں آج صبح 5 بجے لگی۔ حکام کے مطابق عمارت سکول بیگز اور پیکنگ مٹیریل سے بھری ہوئی تھی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروالیا گیا ہے۔