میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور

آصف زرداری، فریال تالپور پیپلز پارٹی راولپنڈی عبوری ضمانتیں میگا منی لانڈرنگ
۱۵ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب کی درخواست منظور کر لی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں ختم کر دی گئیں جبکہ نمرمجید، ذوالقرنین مجید، علی مجید، زین ملک کی ضمانتیں بھی واپس ہو گئیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کیس منتقل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،تاہم قانونی ماہرین ہی رائے دے سکتے ہیں۔

سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا نیب چیئرمین کے پاس دوران تفتیش گرفتاری کا اختیار ہے۔ جیالے رہنماء سعیدغنی نے کہا کہ کیس منتقلی سے انصاف نہیں ہوسکتا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے آصف زرداری، فریال تالپور کو ہائیکورٹ سے ضمانت کروانی پڑے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز