میکس ویل کی چوکوں کی ہیٹ ٹرک

۱۵ جون, ۲۰۱۹ ۶:۱۶ شام

کارڈف ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 میں چوکوں چھکوں کی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز میکس ویل نے  سری لنکا کے نووان  پردیپ کو ایک اوور میں 22 رنز مار دیے جن میں  چوکوں کی ہیٹ ٹرک  بھی شامل ہے ۔

میکس ویل نے پینتالیسویں اوور کی پہلی گیند پر  چوکا  جبکہ دوسری پر چھکا لگا یا۔

پردیپ تیسری گیند ڈاٹ نکالنے میں کامیاب رہے مگر چوتھی ، پانچویں اور چھٹی گیند پر میکس ویل نے  چوکے داغ کر پردیپ کی کارکردگی کا جنازہ نکال دیا۔

نووان پردیپ نے بغیر وکٹ حاصل کئے 10 اوورز میں 88 اسکور دیے  جبکہ گلین میکس ویل ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز